عاطف اسلم ٹھرکی ہیں : صدف کنول
05 اکتوبر 2019 (13:10) 2019-10-05

کراچی : ماڈل صدف کنول نے کہا ہے کہ کبھی کبھی مجھے ایسا لگتا ہے کہ عاطف اسلم ٹھرکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں صدف کنول سے جب یہ سوال کیا گیا کہ سب سے بڑا ٹھرکی کون ہے ؟ تو ان کا جواب تھا کہ ’’میرا خیال ہے عاطف اسلم ۔ کبھی کبھی مجھے ایسا لگتا ہے ۔‘‘ جس پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے میزبان نے ان کی بات کو درست کہتے ہوئے کہا کہ ’’ میں نے بھی سنا ہے وہ کچھ اور نہیں کرتے تو شاید یہی کرتے ہیں‘‘۔

یاد رہے کہ ماڈل صدف کنول اس سے قبل بھی اپنی بولڈ سٹیٹ منٹس کی وجہ سے خبروں میں رہ چکی ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے ایک فیشن شو کے دوران بڑے فیشن ڈیزائنر کو بھی کھری کھری سنا دی تھیں۔


ای پیپر