مزدور کی کمنٹری نے ڈین جونز کا بھی دل جیت لیا,ویڈیو وائرل
05 اکتوبر 2018 (22:48) 2018-10-05

سڈنی:سوشل میڈیا پر ایک مزدور کی انگلش کمنٹری نے معروف کمینٹیٹر ڈین جونز کا دل بھی موہ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں سوشل میڈیا نے جہاں بہت سی خرافات کو فروغ دیا وہیں درجنوں افراد کی زندگیاں بھی تبدیل کردیں۔ سوشل میڈیا پرکسی میدان کے گھاس پر بیٹھے مزدور کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو کمال مہارت اور خود اعتمادی کے ساتھ ایک مستند کمنٹیٹر کی طرح کرکٹ پر تبصرہ کرتے نظر آرہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مزدور نے بڑی روانی کے ساتھ انگریزی میں قومی ٹیم کی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت کوچنگ پر تبصرہ کرکے سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کرکٹ کے معروف تجزیہ کار ڈین جونز کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مزدور کی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے سابق کرکٹر ڈین جونز کا کہنا تھا کہ مزدور کمنٹیٹر کے لب ولہجے نے مجھے اپنے پرانے ساتھی اسکاٹ اسٹائرس کی یاد دلا دی۔سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی ویڈیو بے حد پسند کی گئی اور صارفین نے اس کو دھڑا دھڑ شیئر کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کئے۔


ای پیپر