پابندی کے بعد احمد شہزاد کا ردعمل سامنے آگیا
05 اکتوبر 2018 (21:30) 2018-10-05

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد پر 4 ماہ کی پابندی عائد کر دی۔

احمد شہزاد کا پاکستان کپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا جو مثبت آیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے 11 جولائی کو انہیں چارج کرکے معطل کر دیا تھا،پاکستان کرکٹ بورڈ نے احمد شہزاد پر 4 ماہ کی پابندی عائد کر دی جس کا اطلاق 10 جولائی سے ہو گا۔

پی سی بی کے مطابق احمد شہزاد پر پی سی بی اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر پابندی لگائی گئی ہے۔ احمد شہزاد نے لگائی گئی پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی سزا کو قبول کر تا ہوں ،ان کا کہنا ہے کہ ممنوعہ ادوایات کا استعمال کیا جو نہیں کرنا چاہیے تھا، یہ میرے اور ساتھی کرکٹرز کے لیے سبق ہے، امید ہے میں جلد کرکٹ میں واپس آ جاوں گا۔

واضح رہے کہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد احمد شہزاد کو ان کے ڈپارٹمنٹ حبیب بینک نے کپتانی سے بھی ہٹا دیا تھا اور ان کا نام قائد اعظم ٹرافی کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی شامل نہیں کیا گیا تھا۔


ای پیپر