سعد رفیق اور سلمان رفیق کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا ،فواد چوہدری
05 اکتوبر 2018 (20:42) 2018-10-05

لاہور :خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا ،انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے نام ECL پر لانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اس سلسلے میں خبروں کی تردید کرتے ہیں۔ نیب آزاد ادارہ ہے وفاقی حکومت قانون کے تحت نیب کی معاونت کرے گی، اس سلسلے میں نیب کے فیصلوں پر عمدرآمد ہو گا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے خواجہ برادران کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے ،تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ دونوں کو 16 اکتوبر کو نیب میں طلب بھی کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آشیانہ اقبال سکینڈل میں ایک اوربڑی پیش رفت ہو گئی ہے،شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد خواجہ سعدرفیق اور سلمان رفیق کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ پیراگون سٹی آشیانہ ہاو سنگ اسکیم کی بینیفشری ہے۔

واضح رہے نیب لاہور میں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد خواجہ برادران کے نام بھی نیب نے پروانہ جاری کیا تھا انہیں 16 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا ہے ،نیب لاہور کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کوپیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔


ای پیپر