شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کا پہلا ردعمل سامنے آگیا
05 اکتوبر 2018 (17:03) 2018-10-05

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ یہ تو پہلی گرفتاری ہے ابھی تو مزید بڑی گرفتاریاں ہونے والی ہیں۔اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کےخلاف حکومت کی زیروٹالرنس پالیسی ہے۔

انہوں نے کہاکہ احتساب کا عمل مزید آگے بڑھے گا،اس سے قبل پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے شہبازشریف کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خادم اعلیٰ کی خدمت کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ سابق حکومت کے دیگر کرپٹ عناصر بھی جلدجیل میں ہوں گے، عوام کو خوشخبریاں ملنے کا موسم شروع ہوگیا ہے۔


ای پیپر