ضمنی انتخابات میں فوجی جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر ڈیوٹی دیں گے 
05 اکتوبر 2018 (14:32) 2018-10-05

اسلام آباد:14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں فوجی جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر ڈیوٹی دیں گے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی 11 اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 25 نشستوں کے لیے 14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے ابتدائی انتظامات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہوم ورک مکمل کر لیا۔عام انتخابات کی ہی طرح پولنگ کے روز قیام امن کیلئے فوج طلب کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختون خوا کے خواتین کے پولنگ اسٹیشنوں پر غیر متعلقہ مردوں کا داخلہ بند ہوگاا،نیز تمام حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز چھپ گئے ہیں، پولنگ کا سامان ریٹرننگ آفیسرز کو پہنچا دیا گیا ہے،جبکہ پولنگ کے عملے کی تعیناتی کرکے انہیں ابتدائی تربیت دے دی گئی ہے۔پنجاب اسمبلی کی 12، کے پی کے کی 9جبکہ سندھ اور بلوچستان کی دو دو خالی نشستوں پر پولنگ 14اکتوبر کو ہو گی، پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی۔


ای پیپر