فوٹوبشکریہ فیس بک

ڈی جی نیب کی ججز سے ملاقات، خواجہ حارث نے معاملہ احتساب عدالت میں اٹھا دیا
05 اکتوبر 2018 (11:24) 2018-10-05

اسلام آباد: ڈی جی نیب عرفان منگی کی احتساب عدالت کے ججز سے ملاقات، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے معاملہ احتساب عدالت میں اٹھا دیا۔

العزیز یہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت شروع ہوئی تو وکیل خواجہ حارث نے اعتراض کیا کہ کل ڈی جی نیب عرفان منگی کی ججز کے ساتھ ملاقات کی خبر چلی، موجودہ صورتحال میں اس قسم کی ملاقات سے پرہیز کرنا چاہیے۔

فاضل جج نے خواجہ حارث کو کہا کہ عرفان منگی کو خود بلایا تھا، کیس سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ جج ارشد ملک نے بتایا کہ نیب کیسز میں ملزمان کے ریمانڈ کے کچھ ایشوز تھے، یہ بھی بولے کہ منگی میڈیا کے لیے اہم ہو گا میرے لیے نہیں۔ اگر کسی چپڑاسی کو بلاؤں تو کیا کیس پر اثر انداز ہو جائے گا؟؟؟

گزشتہ روز نیب راولپنڈی کے ڈی جی نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز سننے والے احتساب عدالت کے ججز محمد بشیر اور ارشد ملک سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی بھی موجود تھے۔


ای پیپر