انڈین کرکٹ بورڈ نے سچن ٹنڈولکر کا متبادل تیار کر لیا 
05 اکتوبر 2018 (10:52) 2018-10-05

ممبئی:انڈین کرکٹ بورڈ نے ایک اور سچن ٹنڈولکر تیار کر لیا جو جلد ہی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی انٹری دینے کو تیار ہے ٗ پارتھیو شاہ کیلئے عالمی کرکٹرز کا نیک خواہشات کا اظہار ۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کی ماسٹر کاپی پارتھیو شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں انٹری دینے کو تیار ہیں۔پارتھیو شاہ نے جولائی میں ویسٹ انڈیز اے کے خلاف انگلینڈ میں 188 رنز اسکور کیے تھے، وہ ان کی 12 میچز میں چھٹی فرسٹ کلاس سنچری تھی۔ گزشتہ ماہ پارتھیو جنوبی افریقہ اے کے خلاف 136 رنز اسکور کرچکے ہیں، ان کی 14 فرسٹ کلاس میچز میں ایوریج 56.72 ہے۔


ای پیپر