فوٹوبشکریہ فیس بک

تھانے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما کی سول ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز سے مبینہ بدتمیزی
05 اکتوبر 2018 (10:50) 2018-10-05

حیدرآباد میں تھانے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما علی ہنگورو کی سول ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز سے مبینہ بدتمیزی کا واقعہ سامنے آگیا۔

تحریک انصاف کے رہنما علی ہنگورو کی سول ہسپتال حیدرآباد میں لیڈی ڈاکٹرز سے بدتمیزی ، ڈاکٹروں، لیڈی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا شدید احتجاج۔ عملے نے الزام لگایا کہ علی ہنگورو مختلف وارڈز میں جا کر ڈاکٹرز کی تصویر بناتے اور انہیں ہراساں کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما علی ہنگورو نے مکی شاہ تھانے میں پولیس اہلکاروں سے بھی بدتمیزی کی تھی۔ پوچھنے پر علی ہنگورو کا کہنا تھا کہ گرفتار پارٹی کارکن کی معلومات کیلئے گئے تھے۔

تھانے میں ہوئے واقعے پر پی ٹی آئی کے صوبائی صدر امیر بخش بھٹو نے انکوائری کمیٹی بنا دی۔ انکوائری کمیٹی میں محفوظ عرسانی، ایڈووکیٹ عمران علوی اور کلیم جعفری شامل ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی کو ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


ای پیپر