فائل فوٹو

سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع کی تقریب، پاک فوج کو خراج تحسین پیش
05 اکتوبر 2018 (10:19) 2018-10-05

ریاض: سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں دنیا بھر کے ملٹری اتاشی اور سفیروں نے شرکت کی۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع کی تقریب ہوئی جس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، چین اور روس سمیت دنیا بھر کے ملٹری اتاشی اور سفیروں نے شرکت کی۔

سعودی رائل آرمی کے میجر جنرل عبدالرحمن بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ خطاب میں مختلف ممالک کے سفیروں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ پاکستانی سفیر اور سعودی رائل آرمی جنرل نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔


ای پیپر