Gold price increase,dollar,depreciation,pakistan
کیپشن:    سورس:   https://commons.wikimedia.org/wiki/File:Dubai_gold_market.jpg
05 نومبر 2020 (21:02) 2020-11-05

لاہور: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ ایک ہزار اور دس گرام کی قیمت میں 857 کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ہونے سے سونے کی قیمتوں میں مقامی مارکیٹ میں فی تولہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 14 ہزار 650 اور دس گرام کی قیمت 98 ہزار 293 روپے تک پہنچ گئی۔ 

اگر دبئی کی صرافہ مارکیٹ کی قیمت کو دیکھا  جائے تو اس کے مقابلہ میں پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار 5 سو 9 روپے کم رہی۔ یاد رہے کہ سونے کی قیمتوں  میں گزشتہ کئی ہفتوں میں  مسلسل اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ مارکیٹ میں ڈالر کی غیر مستحکم پوزیشن بتائی  جا رہی ہے۔


ای پیپر