وزیر اعظم کے استعفے کیلئے آزادی مارچ آخری راستہ نہیں تھا :مسلم لیگ ن رہنما
05 نومبر 2019 (16:41) 2019-11-05

اسلام آباد: آزادی مارچ کا نتیجہ جو بھی ہو لیکن وزیر اعظم سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ تمام اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ مشن ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما شائستہ پرویز ملک نے کہا وزیر اعظم کے استعفیٰ کیلئے آزادی مارچ آخری راستہ نہیں تھا ،تحریک عدم اعتماد کے ذریعے بھی یہ کام کیا جا سکتا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ لینا حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کا مشن ہے جس کی تکمیل تک جدوجہد جاری رہے گی۔

شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اس یک نکاتی ایجنڈے پر اکٹھی ہوئی ہیں کہ اس نااہل حکومت سے نجات چاہیے، یہ احتجاج عوام احتجاج ہے اور یہ سب ہم عوام کیلئے کر رہے ہیں ، مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ آزادی مارچ کے شرکا کی واپسی کے لیے چار بنیادی مطالبات رکھے گئے ہیں جو کہ بالکل جائز ہیں، حکومت کو چاہیے کہ ان مطالبات کو پورا کرے۔


ای پیپر