اگر میرے والد صاحب کو کچھ ہوا تو موجودہ حکومت ذمہ دار ہوگی: بلاول

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو اب تک طبی ماہرین اور ذاتی معالج تک رسائی نہیں دی گئی۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری فیملی کی سابق صدر کی صحت کو لے کر فکر بڑھتی جا رہی ہے۔ اگر میرے والد صاحب کو کچھ ہوا تو موجودہ حکومت ذمہ دار ہوگی۔
President Zardari has still not been given access to specialist doctors and personal physician. Our family is increasingly concerned about his health. If anything happens to our father this govt will be held responsible.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 5, 2019
اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ گو سلیکٹڈ گو کا نعرہ ہر پاکستانی کا نعرہ ہے۔ کٹھ پتلی حکومت نے ایک سال میں ایک کروڑ نوکریاں دینے کے بجائے ایک کروڑ سے زائد نوجوانوں کو بے روزگار کردیا جبکہ 50 لاکھ گھر دینے کے بجائے لاکھوں خاندانوں کے سر سے چھت چھین لی۔