امریکی محکمہ خارجہ کی 2018 کی رپورٹ پر پاکستان کا اظہار مایوسی
کیپشن:   فائل فوٹو
05 نومبر 2019 (12:49) 2019-11-05

اسلام آباد: دہشتگردی سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی 2018 کی رپورٹ پر پاکستان کا اظہار مایوسی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں پاکستان کے دو عشروں میں کیے گئے بے پناہ اقدامات اور قربانیوں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے القاعدہ کا مکمل خاتمہ ممکن ہوا، پاکستانی اقدامات سے نہ صرف خطہ بلکہ دنیا ایک محفوظ مقام بنی۔ پاکستان نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کر رہا ہے۔ رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ پاکستان کو طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے خطرے کا سامنا ہے لیکن رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ گروپ سرحد پار سے پاکستان کے خلاف مسلسل کارروائیاں کر رہے ہیں۔


ای پیپر