فائل فوٹو

آزادی مارچ میں شریک جے یو آئی ف کا کارکن جاں بحق ہوگیا
05 نومبر 2019 (10:54) 2019-11-05

اسلام آباد: آزادی مارچ میں شریک جے یو آئی ف کا کارکن ہارٹ اٹیک کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ دھرنے میں شریک 55 سالہ عبداکریم کو پمز ہسپتال لایا گیا، لیکن اس سے قبل ہی وہ دم توڑ چکا تھا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں جے یو آئی ف کا دھرنا چھٹے روز میں داخل ہوگیا، اس وقت دھرنے کے شرکاء اپنے خیموں اور کیمپوں سے اٹھ کر مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ فارغ وقت میں اپنے آپ کو چاک و چوبند رکھنے کیلئے مختلف کھیل بھی کھیلتے نظر آتے ہیں۔

یاد رہے کہ آج رہبر کمیٹی کا اجلاس بھی بلایا گیا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔


ای پیپر