آج شام ملک کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات
کیپشن:   فائل فوٹو
05 نومبر 2019 (10:15) 2019-11-05

لاہور: آج شام سے رات کے اوقات میں شمال مغربی بلوچستان، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواہ میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔

آج اسلام آباد میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ صوبہ سندھ میں سکھر اور لاڑکانہ کے اضلاع میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

خیبر پختونخواہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں مالاکنڈ، سوات، دیر، چترال، پشاور، مردان، کرم، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان کے اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب اور پشین میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

گذشتہ روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔ سوات اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔


ای پیپر