وزیراعظم عمران خان کا چینی صدر کو پاکستانی فٹ بال کا تحفہ
05 نومبر 2018 (18:08) 2018-11-05

شنگھائی: وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کو پاکستانی فٹ بال کا تحفہ د یتے ہوئے عالمی رہنما ﺅ ں کو پاکستانی مصنوعات کے بارے میں بریف کیا اور خصوصا پاکستانی اسپورٹس صنعت پر روشنی ڈالی۔

پیر کو وزیراعظم عمران خان نے چین کے شہر شنگھائی میں جاری بین الاقوامی درآمدی نمائش میں شرکت کی اور شرکا سے خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر چینی صدر نے انٹرنیشنل ایکسپو میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔ روس کے وزیراعظم ، کینیا کے صدر اور مالٹا کے وزیراعظم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان پویلین میں عالمی سربراہان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے چینی صدر کو فٹ بال کا تحفہ دیا۔ عمران خان نے عالمی رہنما ﺅ ں کو پاکستانی مصنوعات کے بارے میں بریف کیا اور خصوصا پاکستانی اسپورٹس صنعت پر روشنی ڈالی۔

وزیراعظم عمران خان نے چین کے 5 روزہ دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔


ای پیپر