آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا قومی انسداد دہشت گردی سنٹر کا دورہ 
05 نومبر 2018 (17:08) 2018-11-05

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی انسداد دشت گردی سینٹر پبی کا دورہ کیا اور پاکستان روس فوجی تربیتی مشق درزوبہ سوئم کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پرآرمی چیف نے مشقوں میں شریک دستوں کے عزم ، مہارت اور پیشہ وارانہ معیار کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا یہ مشقیں پاکستان اور روس کے باہمی روابط کو مضبوط بنانے کا بہترین فورم ہیں ۔ مشترکہ مشقوں سے دونوں ملکوں کی افواج میں تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

 ان مشقوں میں خصوصی طور پر انسداد ہشت گردی کی تربیت پر توجہ دی گئی اور پاکستان نے جو انسداد دہشت گردی کے آپریشنز میں مہارت حاصل کی، دونوں ملکوں کی مسلح افواج ایک دوسرے کے تجربات آپس میں شیئر کر رہی ہیں۔ پاکستان میں موجود روس کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ولادیمیر بازوف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 


ای پیپر