Saudi Arabia, air, land, sea routes, international passengers, pandemic, WHO
05 May 2021 (22:20) 2021-05-05

 اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، وزیر اعظم ہفتے کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا حکومتی وفد 2 سے 3 مراحل میں سعودی عرب پہنچے گا، پہلا حکومتی وفد پاکستان سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگیا وفد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم اور قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین امجد خان نیازی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفد کی سعودی عرب میں بلین ٹری سونامی منصوبے کے بارے میں اہم ملاقاتیں ہوں گی، سرکاری وفد وزیراعظم کی سعودی عرب آمد سے قبل ضروری امور نمٹائیگا۔


ای پیپر