Dollar and Gold Rate Pakistan
05 May 2021 (20:38) 2021-05-05

کراچی :ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا ہوگیا،انٹر بینک اور اوپن تبادلہ مارکیٹ میں آج بھی ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہوئی ہے ۔

  تفصیلات کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک اور اوپن تبادلہ مارکیٹ میں آج بھی ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہوئی ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 153 روپے 4 پیسے ہے جبکہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہوکر 153 روپے 60 پیسے ہے۔ 

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت  انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں مزید 20پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خرید183.50روپے سے گھٹ کر 182روپے اور قیمت فروخت185.50روپے سے گھٹ کر183.80روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈکی قیمت خرید211.75روپے سے گھٹ کر211روپے اور قیمت فروخت 213.75روپے سے گھٹ کر213روپے ہوگئی۔


ای پیپر