Pakistan lock down,Global pandemic, deadly virus, Pakistan, NCOC, lockdown
05 May 2021 (17:54) 2021-05-05

لاہور :پنجا ب حکومت نے عید سے قبل ہی لاک ڈائون کا اعلان کردیا ،صوبے بھر میں 8 مئی سے مکمل لاک ڈائون کا فیصلہ کر لیا گیا ،ہر قسم کی داخلی اور صوبائی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں عالمی وبا کی تیسری لہر کے خطرے کےپیش نظر صوبے بھر میں مکمل لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے تحت 8 مئی سے صوبہ پنجاب میں مکمل لاک ڈائون نافذ ہو گا ۔

لاک ڈائون کے دوران صوبے میں نقل و حرکت محدود کرنے کیلئے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ ،سیاحتی مقامات بند رہینگے ،جب کہ شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کیے جائینگے ،جہاں پولیس رینجرز اور فوج تعینات کی جائے گی ۔

بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی ، اس دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں ، شہری کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں ، عوام عید سادگی سے منائیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

دوسری طرف این سی اوسی نے 8 مئی تا 16مئی ’’گھر رہو محفوظ رہو‘‘ کی گائیڈ لائنز بھی جاری کردی ہیں، جس کے تحت چاند رات بازاروں ، مہندی ، جیولری ، کپڑوں کے اسٹالز ، مارکیٹیں ، کاروبار بند رہیں گے۔ 8 سے16 مئی تک چاند رات بازاروں، مہندی، جیولری، کپڑوں کے اسٹالز پرپابندی ہو گی، تفریحی مقامات، پبلک پارکس، شاپنگ مالز بند رہیں گے۔

تفریحی مقامات اوران کے گرد موجود ہوٹل بھی بند رہیں گے ، نجی گاڑیوں، رکشوں، ٹیکسیوں کو50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی ، بین الصوبائی،انٹر اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی ، 7 مئی تک اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی ، این سی او سی نے مزید فیصلہ کیا کہ عید الفطرپرتعطیلات 10 سے15 مئی تک ہوں گی ، 8 مئی سے 16مئی تک ’’گھررہو محفوظ رہو‘‘ کی حکمت عملی کے تحت تمام مارکیٹیں، دکانیں،کاروبار بند رہیں گے، عید کے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائےگی۔


ای پیپر