TLP,Khadam Rizvi,Saad Rizvi,TLP Ban in Pakistan
05 May 2021 (16:42) 2021-05-05

   اسلام آباد: وزارت داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک کی نظرثانی کی درخواست سننے والی کمیٹی کے لئے 3 نام تجویز کر دئیے۔

  تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی پابندی پر نظر ثانی درخواست سننے کے لئے کمیٹی کے قیام کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے، کمیٹی کی تشکیل کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

 وزارت داخلہ نے کمیٹی کے لئے تین نام تجویز کئے ہیں،کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ محمد ایوب چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری داخلہ محمد رمضان اور وزارت قانون کے جوائنٹ سیکرٹری خرم شہزاد مغل کمیٹی شامل ہیں۔ 

 کمیٹی کابینہ کی منظوری کے بعد ٹی ایل پی کی اپیل پر نظر ثانی کا آغاز کرے گی۔


ای پیپر