Election Commission, Murad Ali Shah, PPP, PTI government, NCOC
05 May 2021 (11:17) 2021-05-05

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں حلقہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے روز کوئی شکایت نہیں آئی تھی اس لئے ، ریٹرننگ افسر نے دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی تھی ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے دوبارہ گنتی کا فیصلہ توقع سے مختلف آیا ۔

کورونا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پورے ملک میں کورونا کی صورتحال سنگین ہے ، ہماری تجاویز نہیں مانی گئی ۔ وفاقی حکومت صرف اعلانات کرتی ہے عملدرآمد نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دوپہر میں این سی او سی نے کہا مذہبی جلوسوں پر پابندی ہے لیکن شام میں صدر کا بیان آیا ایس او پیز کے ساتھ جلوس نکالے جا سکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس مزید 119 زندگیاں نگل گیا جبکہ 4 ہزار 113 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.17 فیصد رہی ۔

این سی او سی کی ہدایات کے مطابق 8 سے 16 مئی کو عید کی چھٹیوں کے دوران ضلعی سطح پر تشکیل دی گئی مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز کے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی ۔

پٹرول پمپس ، میڈیکل سٹورز ، گروسری سٹورز ، بیکری اور فوڈ آئٹمز کی دکانوں کو استثنٰی حاصل ہوگا جبکہ سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی ۔


ای پیپر