Corona cases, Kashmir, medical facilities, Mishal Malik, Yaseen Malik
05 May 2021 (08:47) 2021-05-05

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں طبی سہولیات موجود نہیں وادی میں جو 250 وینٹی لیٹر تھے ، وہ بھی بھارت منتقل کر دیے گئے ۔

کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دن بدن کورونا کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں 2 لاکھ سے زائد کورونا کیسز ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کے 4 ہزار سے زائد کیسز کل رپورٹ ہوئے جبکہ ڈھائی ہزار سے زائد کشمیری کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیریوں کو تہاڑ جیل منتقل کیا جا رہا ہے ۔ تہاڑ جیل میں تیزی سے کورونا پھیل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں ویکسین سمیت ٹیسٹ کی سہولت بھی نہیں دی جا رہی ۔

دوسری جانب ماہ صیام میں بھی بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی کاروائیوں میں کمی نہیں آئی ، مودی کی بے لگام فوج نے ضلع بارامولا میں دو نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔

بھارتی فوج نے سوپور کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کیا ۔ بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے ۔


ای پیپر