پورے بھارت پر کورونا کا قہر، مزید 3 ہزار 786 افراد عالمی وبا سے ہلاک نئی دہلی: اس وقت عالمی وبا نے پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے شدید خطرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا اس وقت کورونا وائرس کا گڑھ بن چکا ہے۔ حالیہ اعدادوشمار کے مطابق انڈیا میں کورونا وائرس سے مزید 3 ہزار 786 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 32 لاکھ 38 ہزار 586 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 15 کروڑ 48 لاکھ سے زائد افراد اس موذی وائرس سے متاثر ہیں۔ طبی ماہرین بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ بھارت میں کورونا پھیلنے کی ایک وجہ گنجان آبادی بھی ہو سکتی ہے۔ بھارت میں وبا کا پیمانہ یورپ اور امریکا سے مختلف ہے۔ بھارت میں احتیاطی تدابیر کورونا ایس او پیز سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ بھارت میں فروری میں پابندیاں اٹھانے سے کورونا کو پھیلنے کا موقع ملا۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق بھارت اس وقت انتہائی پیچیدہ صورتحال سے گزر رہا ہے۔ بھارت کو ملک میں نقل و حمل اور میل جول کو کم کرنا ہوگا۔
کیپشن:   فائل فوٹو
05 May 2021 (07:51) 2021-05-05

نئی دہلی: اس وقت عالمی وبا نے پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے شدید خطرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا اس وقت کورونا وائرس کا گڑھ بن چکا ہے۔ حالیہ اعدادوشمار کے مطابق انڈیا میں کورونا وائرس سے مزید 3 ہزار 786 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 32 لاکھ 38 ہزار 586 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 15 کروڑ 48 لاکھ سے زائد افراد اس موذی وائرس سے متاثر ہیں۔ طبی ماہرین بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

بھارت میں کورونا پھیلنے کی ایک وجہ گنجان آبادی بھی ہو سکتی ہے۔ بھارت میں وبا کا پیمانہ یورپ اور امریکا سے مختلف ہے۔ بھارت میں احتیاطی تدابیر کورونا ایس او پیز سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

بھارت میں فروری میں پابندیاں اٹھانے سے کورونا کو پھیلنے کا موقع ملا۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق بھارت اس وقت انتہائی پیچیدہ صورتحال سے گزر رہا ہے۔ بھارت کو ملک میں نقل و حمل اور میل جول کو کم کرنا ہوگا۔


ای پیپر