The corona virus swallowed 119 more lives, bringing the death toll to 18,429
کیپشن:   فائل فوٹو
05 May 2021 (07:13) 2021-05-05

لاہور: نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا میں مبتلا 119 مریض اس دنیا سے کوچ کر گئے جبکہ مزید 4 ہزار 113 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.17 فیصد رہی۔

حیدر آباد میں شرح بڑھنے پر مزید 19 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں 8 سے 16 مئی کے دوران ایس او پیز عملدرآمد کی مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ضلعی سطح پر تشکیل دی گئی مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز کے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی۔

پٹرول پمپس، میڈیکل سٹورز، گروسری سٹورز، بیکری اور فوڈ آئٹمز کی دکانوں کو استثنٰی حاصل ہوگا جبکہ سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے خیبر پختونخوا میں 43، سندھ میں 9، اسلام آباد میں 5، آزاد کشمیر میں 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ملک بھر کے 631 ہسپتالوں میں 5 ہزار 741 کورونا مریض زیرعلاج ہیں ان میں سے 676 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔ 

پشاور کے 62 فیصد، سوات کے 57 فیصد، گوجرانولہ کے 55 فیصد، صوابی کے 67 فیصد، مردان میں 58 فیصد، بہاولپور میں 58 فیصد، ملتان میں 77 اور لاہور میں69 فیصد وینٹی لیٹرز پر کورونا مریض ہیں۔


ای پیپر