قومی اقلیتی کمیشن کی منظوری ہو گئی ،قادیانیوں کی شمولیت ،اہم خبر
05 May 2020 (22:41) 2020-05-05

اسلام آباد :وفاقی کابینہ نے قومی اقلیتی کمیٹی کمیشن میںکسی قادیانی ممبر کو رکن نہیں بنا یا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابینہ نے وزارت مذہبی امور کی سمری کو منظور کر لیا ہے،نورالحق قادری کے مطابق سندھ کی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے چیلا رام کیولانی قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ کمیشن میں ہندو اور مسیحی برادری سے 3،3 جب کہ سکھ برادری سے2، کیلاش اور پارسی برادری سےایک، ایک ممبر شامل ہے،وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کسی قادیانی کو ممبر نہیں بنایا گیا جب کہ وزارت کی دونوں سمریوں میں بھی قادیانی شامل نہیں کیے گئے تھے۔


ای پیپر