بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی، زیادہ تر وائرس کا شکار نکلے
05 May 2020 (15:43) 2020-05-05

اسلام آباد: بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری، مختلف ممالک سے خیبر پختونخوا پہنچنے والے 189 مسافر کورونا وائرس کا شکار نکلے۔

صوبے میں دو ہفتے کے دوران 932 مسافر واپس وطن آئے، 28 اپریل کو قطر سے 248 مسافر پشاور پہنچے جن میں سے 54 میں وائرس کی تصدیق ہوئی، تمام مسافروں کو قرنطینہ سنٹرز منتقل کر دیا گیا۔

ترکی میں پھنسے 270 پاکستانی بھی واپس وطن پہنچ گئے، دبئی سے بھی 147 مسافروں کو لیکر خصوصی پرواز فیصل آباد پہنچی، مسقط سے خصوصی پرواز میں 124 مسافر ملتان پہنچے، جنہیں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔


ای پیپر