کشمیر کی خصوصی حیثیت سلب کیے بھارتی اقدام کو 9 ماہ گزر گئے
05 May 2020 (15:32) 2020-05-05

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سلب کیے بھارتی اقدام کو 9 ماہ گزر گئے۔ مودی سرکار نے گزشتہ سال 5 اگست کو غاصبانہ اقدامات کے ساتھ ساتھ وادی کے مکینوں کو گھروں میں قید کرتے ہوئے، لاک ڈاؤن نافذ کر دیا تھا۔

بے جے پی حکومت نے ان نو ماہ کے دوران گھناؤنی سازشوں کے تحت لاکھوں ہندوؤں کو مقبوضہ وادی کے ڈومیسائل جاری کیے اور مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کی ناکام کوششیں کیں۔

گزشتہ نو ماہ میں بھارتی فوج نے سو سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ بھارتی فوج کی فائرنگ، پیلٹ گن کے چھروں کی بوچھاڑ کرنے اور آنسو گیس کی شیلنگ کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد کشمیری شدید زخمی ہوئے۔

بھارتی فورسز کا گھر گھر تلاشی کے دوران پُرتشدد کاروائیاں کرنا اور کشمیری نوجوانوں کو غیر قانونی حراست میں لینا معمول بن چکا ہے۔


ای پیپر