file photo

تاجر تنظیموں نے ازخود تجارتی سرگرمیاں شروع کرنے کی دھمکی دیدی
05 May 2020 (13:29) 2020-05-05

لاہور: کورونا کی وبا نے معیشت کا پہیہ جام کر دیا، تاجر برادری میں کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کیلئے بے چینی بڑھنے لگی، حکومت سے فوری طور پر لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

تاجر تنظیموں نے 10 مئی سے ازخود تجارتی سرگرمیاں شروع کرنے کی دھمکی بھی دیدی، کہتے ہیں حکومت سے تصادم نہیں چاہتے لیکن کاروبار کی بندش اب اور برداشت نہیں کرسکتے۔ تاجر برادری نے حکومتی ایس او پیز کی پابندی کی یقین دہانی بھی کرا دی۔

دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن کا ایس ایم ای ریلیف پیکیج میں شامل کئے جانے اور ٹیرف میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ لاک ڈاؤں سے سی این جی سیکٹر بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ پان سگریٹ ایسوسی ایشن بھی میدان میں آگئی، کاروبار کھولنے کا مطالبہ کر دیا، ایسوسی ایشن کے صدر وسیم کہتے ہیں نوبت فاقوں تک آگئی ہے۔

کورونا کی وبا نے جہاں انسانی صحت سے متعلق خدشات میں بے تہاشا اضافہ کیا ہے، اسی طرح معاشی حالات بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام احتیاطی تدابیر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔


ای پیپر