file photo

کورونا وائرس کا وجود قدرتی طور پر عمل میں آیا: ڈبلیو ایچ او
05 May 2020 (12:59) 2020-05-05

نیویارک: عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے چین کی لیبارٹری میں پھیلنے میں کوئی حقیقت نہیں، امریکی حکومت نے ’قیاس آرائیوں پر مبنی‘ دعوؤں کے شواہد پیش نہیں کیے۔

ان کا کہنا تھا ’ہمیں وائرس کے وجود میں آنے سے متعلق امریکی حکومت کی جانب سے کوئی ڈیٹا موصول نہیں ہوا۔ وائرس کا وجود قدرتی طور پر عمل میں آیا، ڈبلیو ایچ او اس سے قبل بھی چین کی حمایت کر چکا ہے۔

دوسری جانب امریکا بضد ہے کہ چین نے نہ صرف اس وائرس کو تیار کیا بلکہ پوری دنیا میں بھی پھیلایا ہے۔ اس حوالے سے امریکا کی تحقیقاتی ادارے ثبوت اکٹھے کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔


ای پیپر