file photo

وسیم اکرم نے مجھے فکسنگ کی آفر کی تھی: عطاء الرحمن
05 May 2020 (10:56) 2020-05-05

لاہور: 20 سال بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر عطاء الرحمن نے انکشاف کیا ہے کہ فکسنگ آفر پر سابق کپتان وسیم اکرم کے کہنے پر کمیشن کے سامنے بیان بدلا تھا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ وسیم اکرم کی وجہ سے میرا کیریئر تباہ ہوا، اب خاموش نہیں بیٹھوں گا۔ سابق چیئرمین خالد محمود نے درست کہا ہے کہ وسیم اکرم نے مجھے فکسنگ کی آفر کی تھی۔ وسیم اکرم کو مجبور کردوں گا کہ وہ خود قوم کو بتائیں کہ میں نے اپنا بیان اُن کے کہنے پر بدلا۔ پاکستانی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ ان لوگوں کے کردار کیا ہیں۔

عطاء الرحمن نے کہا کہ عدالتی کمیشن میں جو حلف نامہ دیا تھا وہ مجھ سے راشد لطیف اور عامر سہیل نے لکھوایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ راشد لطیف جانتے ہیں کہ وسیم اکرم میچ فکسنگ میں ملوث ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے فکسنگ کیخلاف بولنے والے راشد لطیف سے کہا کہ جواب دیں وسیم اکرم کو اپنی کپتانی میں کیوں کھلایا؟ اور پی ایس ایل کو جوا لیگ کہنے والے راشد لطیف نے اسے جوائن کیوں کیا؟ عطاء الرحمن نے انکشاف کیا کہ اپنے مقصد کیلئے راشد لطیف لوگوں کی باتیں ٹیپس کرکے انہیں بلیک میل کرتے تھے۔


ای پیپر