ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 21 ہزار 501 ہوگئی
05 May 2020 (10:30) 2020-05-05

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک ہی روز میں ایک ہزار 315 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 21 ہزار 501 ہوگئی، پاکستان میں اب تک 5 ہزار 782 کورونا سے متاثرہ افراد صحتیاب ہو چکے ہیں 24 گھنٹوں کے دوران 24 افراد کورونا وائرس کے سبب جان کی بازی ہار گئے۔ ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 486 ہوگئی۔

پنجاب میں 8 ہزار 103، سندھ میں 7 ہزار 882 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 288، بلوچستان میں 1 ہزار 321 افراد میں تصدیق ہو چکی ہے، گلگت بلتستان میں 372، اسلام آباد میں 464 افراد کورونا کا شکار ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 71 ہوگئی۔

کمانڈ سنٹر کے مطابق پاکستان میں اب تک 2 لاکھ 22 ہزار 404 ٹیسٹ کئے گئے، کرونا وائرس کا شکار 186 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔


ای پیپر