دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 36 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہو گئی
05 May 2020 (10:18) 2020-05-05

نیویارک: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 52 ہزار 400 سے زائد افراد جان گنوا بیٹھے، جبکہ 36 لاکھ 46 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

24 گھنٹے کے دوران امریکا میں ایک ہزار 324 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 69 ہزار 920 سے تجاوز کر گئی۔ فرانس میں 306، برازیل 318، برطانیہ 288، اٹلی 195، اسپین 164، کینیڈا میں 172 اموات، جرمنی میں 127، ایران 74 اور ترکی میں 64 افراد دم توڑ گئے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں 11لاکھ 97 ہزار 700 افراد کورونا کو شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔


ای پیپر