نواز شریف جلد دوبارہ آئے گا : مریم نواز شریف
05 May 2019 (20:55) 2019-05-05

لاہور:مسلم لیگ (ن) کی مر کزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف دوبارہ آئے گا انشااللہ اور جلد آئے گا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ یہ عوام کی نواز شریف سے اور نواز شریف کی عوام سے لا زوال محبت کی داستاں ہے جو الحمدللہ ہر آنے والے دن کے ساتھ مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔ یہ ایک نیا رحجان ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف دوبارہ آئے گا انشااللہ اور جلد آئے گا۔


ای پیپر