قوم کو میٹھی گولی دی جارہی ہے:چوہدری نثار
05 May 2019 (20:26) 2019-05-05

ٹیکسلا:سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے قوم کو قرضوں کے بوجھ تلے دبادیا ، بیرونی قرضے حاصل کرنے میں موجودہ حکومت نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، ملک میں سیاسی محاز آرائی کا ماحول ہے ، قوم کو میٹھی گولی دی جارہی ہے۔

 پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے  چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت بلدیاتی اداروں کا کام کرنے نہیں دے گی،ان میں سیاسی جرات اور طاقت نہیں کہ یہ بلدیاتی الیکشن کرائیں،بلدیاتی اداروں کو ختم کر کے نمائندوں کو اس طرح گھر روانہ کرنا آئین سے متصادم ہے،اب یہ جنگ بھی عدالت میں لڑی جائے گی ،بلدیاتی اداروں کو آئینی مدت سے قبل معطل کرنا حکومتی پالیسی کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی،انکا کہنا تھا کہ بیرونی قرضوں کا بوجھ بڑھنے کی اصل وجہ ان مالیتی اداروں کی ڈکٹیشن ہے جس پر حکومت کو چلنا پڑتا ہے،سات ارب کے قرضے روز لئے جارہے ہیں ، ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہوگیا ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید بڑھے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے لڑاکا طیارے پاکستان ائیر فورس کے جوانوں نے گرائے جنکا نام لینا بھی انھیں گوارہ نہیںجس طرح ان پائیلٹس کی تعریف ہونی چاہئے تھی اس سے اجتناب کیا گیا، ان لوگوں نے وہ کارہائے نمایاں سر انجام دیا جس پر پوری قوم کو فخر ہے ،ابھی نندن کا زکر تو بار بار کیا گیا مگر ان پائیلٹس کا زرا بھر تذکرہ نہیں کیا گیا جنہوں نے ہندوستان کے طیارے مار گرائے،انکا کہنا تھا کہ قوم کو اعتماد میں لیکر مشکات سے لڑا جاتا ہے،جب تک ملک کا اقتصادی ڈھانچہ تبدیل نہیں ہوگا کسی صورت تبدیلی نہیں آسکتی۔

عمران خان نے کہا کہ وہ جلد قوم کو خوشخبری سنائیں گے قوم انتظار کر رہی ہے اتنا عرصہ گرزنے کے بعد بھی کوئی خوشخبری نہیں آئی ،انھیں غلط انفارمیشن دی گئی اسکی پکڑ ہونی چاہئے جس نے ایسا کیا،میں اس وقرت پاکستانی سیاست میں ان نہیں ہوں تاہم واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں کوئی سیاسی جماعت نہیں بنا رہا مناسب وقت آنے پر فیصلہ کرونگا کہ کس سیاسی جماعت میں جاونگا۔


ای پیپر