وزیراعظم نالائق اورنااہل،وزیرخزانہ آئی ایم ایف کا
05 May 2019 (20:09) 2019-05-05

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کونئی ایسٹ انڈیاکمپنی کے حوالے کردیاہے، آئی ایم ایف کاملازم تعینات کرکے اسٹیٹ بینک پرآئی ایم ایف کاقبضہ ہوگیاہے،پاکستان کے اعلیٰ ترین مذاکرات کاروں کوبرطرف کرکے آئی ایم ایف ملازمین کوخزانے کی چابی دی گئی ہے۔

مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران صاحب آپ نے ڈاکٹررضاباقرکواسٹیٹ بینک کاگورنربنایاہے جوآئی ایم ایف کاملازم ہے،ڈاکٹررضاباقرملکوں کوقرضے کی غلامی میں رکھنے کی مہارت رکھتے ہیں۔ عمران صاحب آپ نے آئی ایم ایف کاپاکستان میں باضابطہ دفترکھول دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اب آپ کوآئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے،عمران صاحب کی نالائق حکومت کے لئے آسانی ہوگئی ہے اب سب کچھ آئی ایم ایف خودکرلے گا۔ اسٹیٹ بینک گورنربھی آئی ایم ایف کاہے، وزیراعظم نالائق اورنااہل،وزیرخزانہ آئی ایم ایف کاہے۔رضاباقرکی تقرری تصدیق ہے کہ ملک میں آئی ایم ایف کی قرض اصلاحات،ری اسٹرکچرنگ کا نظام لایاجارہاہے۔


ای پیپر