عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا : فردو س عاشق اعوان
05 May 2019 (19:42) 2019-05-05

اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر رضا باقر پاکستان کا قابل فخر سپوت اورپاکستان کا بیٹا ہے، وہ آئی ایم ایف سے استعفیٰ دے کر پاکستان کی خدمت کیلئے تشریف لائے ہیں،اپوزیشن چاہتی ہے دنیا کے اعلی اداروں میں خدمات سرانجام دینے والے ذہین پاکستانیوں پر پاکستان اپنے دروازے بند کر دے؟

ایک انٹرویو میں معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریاست مدینہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، سائنس و ٹیکنالوجی مسلم امہ کی میراث رہی ہے،نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی کیساتھ آراستہ کرنا ہو گا،یونیورسٹی دور حاضر کی ہماری ضروریات کو پورا کرے گی،نئے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں القادر یونیورسٹی کلیدی کردار ادا کریگی۔

انہوں نے کہا کہ اعلی غیر ملکی تعلیمی اداروں سے فارغ تحصیل ڈاکٹر رضا باقر پاکستان کا قابل فخر سپوت ہے،رضا باقر پاکستان کا بیٹا ہے، ملکی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لیے عمران خان کے شانہ بشانہ معاشی محاذ پر آن پہنچا، انہیں خوش آمدید کہتے ہیں،وہ آئی ایم ایف سے استعفیٰ دے کر پاکستان کی خدمت کے لئے تشریف لائے ہیں،اپوزیشن چاہتی ہے دنیا کے اعلی اداروں میں خدمات سرانجام دینے والے ذہین پاکستانیوں پر پاکستان اپنے دروازے بند کر دے؟عمران خان کے نئے پاکستان میں صلاحیت کی قدر کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اب وہ دور گیا جب بھائی وزیراعلی، بھتیجا کارمختار، بیٹی نائب وزیراعظم، سمدھی وزیر خزانہ ہوا کرتا تھا،تین دہائیوں سے قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے سابق گورنر اسٹیٹ بنک کے جانے سے کیوں افسردہ ہیں؟۔


ای پیپر