پارٹی میں صرف نواز شریف کا بیانیہ چلتا ہے : سردار ایاز صادق
05 May 2019 (18:58) 2019-05-05

اسلام آباد:مسلم لیگ(ن) کے رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) میں صرف نوازشریف کابیانیہ چلتا ہے،نیازی صاحب کھل کربتائیں کہ کس سے ڈیل مانگی جا رہی ہے،،ان سے کسی نے ڈیل کانہیں کہا، عمران خان کومجھ سے شکست کھانے پرغصہ ہے،ان کے لئے یوٹرن تواب معمولی چیز ہو چکی ہے۔

ایک انٹرویو  میں مسلم لیگ (ن )کے رہنما ء سردار ایازصادق نے کہا کہ شہبازشریف پاکستان واپس آئیں گے،پیپلزپارٹی کواعتراض ہوگاتوشہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی برقراررکھیں گے،مسلم لیگ( ن) میں صرف نوازشریف کابیانیہ چلتا ہے،عمران خان سے توکوئی بات ہی نہیں کر رہا،نیازی صاحب کوکون کہہ رہا کہ ہم سے ڈیل کریں،ان سے کسی نے ڈیل کانہیں کہا،نیازی صاحب کھل کربتائیں کہ کس سے ڈیل مانگی جا رہی ہے۔

 سردار ایاز صادق نے کہا کہ عبدالحفیظ شیخ شوکت عزیزکی طرح ایک سوٹ کیس میں آئے اورواپس چلے جائیں گے۔عمران خان کومجھ سے شکست کھانے پرغصہ ہے،ان کے لئے یوٹرن تواب معمولی چیز ہو چکی ہے۔


ای پیپر