دنیا کو اسرائیلی دہشت گردی سے آگاہ کرتے رہیں گے : طیب اردوان
05 May 2019 (17:24) 2019-05-05

انقرہ : ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ پوری دنیا کو اسرائیل کی دہشت گردی سے آگاہ کر تے رہیں گے ،ناطولیہ ایجنسی کے آفس کی عمارت کو نشانہ بنا کر اسرائیل نے اپنے ،بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی کے اقدامات میں ایک اور کا اضافہ کر لیا ہے۔

ایک بیان میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نےکہا کہ ان تمام حملوں کے باوجود ترکی پوری دنیا کو اسرائیل کی دہشت گردی اور ظلم سے آگاہ کرتی رہے گی۔ غزہ میں کل سے جاری اور کثیر تعداد میں معصوم انسانوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا سبب بننے والے اور اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی عمارت کو نشانہ بنانے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

طیب اردوان نے مزید کہا کہ ہم، اسرائیل کے انتہائی اقدامات سے علاقے میں بڑھتے ہوئے تناو کو کم کرنے کے لئے، بین الاقوامی برادری کو تیزی سے حرکت میں آنے کی دعوت دیتے ہیں۔ یہ حملہ اسرائیلی جارحیت کی ایک تازہ مثال ہے جس کا مقصد اسرائیل کے نئے جرائم کی پردہ پوشی کرنا ہے۔


ای پیپر