تصویر ٹوئٹر

سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف شہباز سینئر کے استعفے کی نئی کہانی سامنے آگئی
05 May 2019 (16:25) 2019-05-05

لاہور: تنزلی کا شکار پاکستان کا قومی کھیل، ہاکی ایک اور بڑے تنازعے کا شکار ہو گیا۔ صدر خالد کھوکھر کے نئے سیکرٹری نامزد کرنے کے بعد شہباز سینئر منظر عام پر آ گئے، کہتے ہیں استعفی نہیں دیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مالی کے بعد انتظامی بحران، سیکرٹری جنرل شہباز سینئر کے استعفے کی نئی کہانی سامنے آگئی۔ استعفیٰ نہیں دیا، زبردستی عہدے سے ہٹایا گیا۔

اس سے قبل صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر، شہباز سینئر کے مستعفی ہونے کا بتا چکے ہیں۔ صدر نے اولمپئن آصف باجوہ کو ہاکی فیڈریشن کا نیا سیکرٹری جنرل نامزد بھی کر دیا۔ جو پیر کو باقاعدہ آفس کا چارج سنبھالیں گے۔


ای پیپر