حکومتی عہدوں پر آئی ایم ایف : عوام کا شدید ردعمل
05 May 2019 (15:45) 2019-05-05

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے پاکستان کے تمام اہم عہدوں پر آئی ایم ایف کے ملازمین کو تعینات کر نے پرسوشل میڈیا پر پاکستانی عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کو آئی ایم ایف کی کا لو نی بنانا قرار دیا ہے اور عوام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو یہ خطرناک کھیل بند کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں اہم عہدوں پر آئی ایم ایف کے ملازمین کو تعینات کرنے کی خبریں سوشل میڈیا پر چھائی رہیں جہاں پر سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل پر شدید تنقید کی ۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’ عمران خان بڑے چوروں سے لوٹی ہو ئی رقم نکلوانے میں ناکام رہے غریبوں کی جیبیں خالی کروانے پر تلے ہو ئے ہیں ‘‘۔

ایک صارف نے کہا کہ ’’ عمران خان الیکشن سے پہلے اپنے کیے ہو ئے وعدے مکمل طور پر بھول چکا ہے بڑے چوروں سے ملک کی لوٹی ہو ئی دولت نکلوانے کی بجا ئے مختلف طریقوں سے بجلی، گیس ،اور وقفے وقفے سے پٹرو لیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر غریب عوام کی جیبیں خا لی کر نے پر تلی ہو ئی‘‘۔’’ سوشل میڈیا استعمال کرنے والی ایک خاتون نے پوسٹ کیا کہ ’’ عمران خان ہمیں سڑکوں پر نکلنے کے لیے مجبور کر رہاہے‘‘۔


ای پیپر