فوٹو بشکریہ فیس بک

'چاند کے حوالے سے پیدا ہونیوالا تنازعہ ختم کرنے کیلئے حکومت نے کمیٹی تشکیل دیدی'
05 May 2019 (14:32) 2019-05-05

اسلام آباد: وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے چاند کے حوالے سے ہر سال پیدا ہونیوالا تنازعہ ختم کرنے کیلئے اہم کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

فواد چودھری نے اپنے ٹوئیٹ میں بتایا ہے کہ روئیت حالال کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کی ہے جس میں سپارکو، محکمہ موسمیات اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین شامل ہوں گے یہ کمیٹی اگلے دس سال کے چاند ، عیدین، محرم اور رمضان سمیت دیگر اہم کیلنڈر کی تاریخوں کا کیلنڈر جاری کرے گی جس کے بعد اس سے ہر سال پیدا ہونیوالا تنازعہ ختم ہو جائے گا۔


ای پیپر