تصویر ٹوئٹر

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
05 May 2019 (13:27) 2019-05-05

کراچی: رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت آج کراچی میں ہو گا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں ہوں گے۔

محکمہ موسمیات نے آج ملک میں چاند نظر نہ آنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ رمضان کے چاند کی پیدائش 29 شعبان کی شام ہو گی۔

گزشتہ روز سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ کل ہو گا، خلیجی ریاستوں، امریکا اور آسٹریلیا کے باسی بھی کل روزہ رکھیں گے۔


ای پیپر