فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں واحد ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں آج اِن ایکشن ہوں گی
05 May 2019 (11:38) 2019-05-05

لندن: دورہ انگلینڈ میں پاکستانی شاہینوں کا پہلا امتحان آج ہو گا، پاک انگلش ٹیمیں واحد ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں اِن ایکشن ہوں گی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کارڈف میں شروع ہو گا۔ پاکستان ٹیم نے بڑے معرکے کی تیاریاں کر لیں۔

دورہ انگلینڈ میں پاکستان کے بیٹسمین شاندار فارم میں ہیں اور تینوں پریکٹس میچز میں فتح کا باعث بن چکے ہیں۔ ٹیم کاؤنٹی کلبس کے خلاف 2 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کا معرکہ جیت چکی ہے۔

واضح رہے کہ 5 ون ڈے میچز کی سیریز 8 مئی سے شروع ہوگی۔


ای پیپر