تحریک انصاف نے وزیر قانون رانا ثنائ اللہ کو لیگل نوٹس بھجوا دیا
کیپشن:   File Photo
05 May 2018 (22:43) 2018-05-05

لاہور: تحریک انصاف نے وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب رانا ثنائ اللہ خاں کو لیگل نوٹس بھجوا دیا۔قانونی چارہ جائی کے تحت لیگل نوٹس تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار نے صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ کو بھجوا یا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ تحریک انصاف کی خواتین سے متعلق اپنے بیان پر 7 روز میں معافی مانگیں ورنہ دوسری صورت میں ان کے خلاف 50 ملین ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا جائے گا۔


ای پیپر