Muhammad Zubair Big Announcemnt about Imran Khan
05 مارچ 2021 (22:13) 2021-03-05

اسلام آباد:مریم نواز کے ترجمان محمدزبیر نے کہا ہے کہ بقول وزیراعظم16اراکین سینیٹ الیکشن میں بکے تو پہلے عمران خان ان کو باہر نکالیں پھر اعتماد کا ووٹ دیں ،اب اگر انہی سے اعتماد کا ووٹ لیتے ہیں تو  صاف و شفاف انتخابات اور بکائو مال کیخلاف کارروائی  کا بیانیہ دفن ہوجاتا ہے، اعتماد کے ووٹ کیلئے وہ اراکین صاف و شفاف ہو گئے اگر ووٹ نہ دیں تو بکائو مال ہو گیا ،عمران خان  کا صاف و شفاف انتخابات اور بکائو مال کیخلاف کارروائی  کا بیانیہ دفن ہو گیا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ ہم نے عمران خان کیلئے کوئی کھلا میدان نہیں چھوڑا ،ہم ایسی کوئی چیز نہیں کریں گے جس سے عمران خان کو تقویت ملے ، پی ڈی ایم نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے گا ،انہوںنے کہاکہ عمران خان ایوان اور عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں  اور اس کی تصدیق صدرمملکت نے اجلاس بلانے کیلئے جاری کی گئی سمری میں بھی کرلیا ہے ۔

اس سے پہلے چاروں صوبوں میں حکومتی پارٹی ضمنی الیکشن ہار گئی ، پنجاب اور خیبرپختونخوا اپنے گڑھ میں بھی الیکشن ہار گئی اس کا مطلب ہے کہ عوام نے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے ، سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے چنائو کے دوران بھی وزیراعظم اپنا اعتماد کھو گئے اور اراکین نے وزیراعظم کے امیدوار کیخلاف ووٹ دیا ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اب آئینی طورپر بھی وزیراعظم نہیں رہیں گے کیونکہ بقول وزیراعظم انہوں نے کہا کہ 16اراکین نے پیسے لئے اور چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں اب وزیراعظم ان سولہ اراکین سے بھی اعتماد کا ووٹ لینے جارہے ہیں ۔اب عمران خان کا وہ بیانیہ کہاں گیا ؟ ہم صاف و شفاف الیکشن  چاہتے ہیں ۔وزیراعظم اب پہلے سولہ اراکین کو باہر نکالیں پھر اعتماد کا  ووٹ لیں ،اب ان سولہ اراکین کو ڈرا اور دھمکا کے ان سے اعتماد کا ووٹ لیا جارہا ہے ، عمران خان کو شرم کرنی چاہیے جن کو وہ بکائو مال کہتے ہیں اب انہیں سے اعتماد کا ووٹ طلب کررہے ہیں ۔


ای پیپر