whatsapp new features 2021
05 مارچ 2021 (20:03) 2021-03-05

کیلی فورنیا:واٹس ایپ نے صارفین کی سب سے بڑی مشکل آسان کر دی ،آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر متعارف کر وا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ کے لیے آڈیو اور ویڈیو کال کی سہولت متعارف کروادی ہے، اب واٹس ایپ صارفین لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ سے اپنے دوستوں کو ویڈیو اور آڈیو کال کر سکتے ہیں ،یہ سہولت میک اور ونڈوز دونوں کے لیے موجود ہے،لیکن ایک وقت میں ایک فرد کو ہی آڈیو یا ویڈیو کال کی جاسکتی ہے۔ 

ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ کی سہولیات حاصل کرنے کے لیے صارفین کو ونڈو 1064 بٹ ورژن 1903، ایپل ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ کی سہولیات حاصل کرنا ہو گی۔

 اس کے علاوہ وائس کال کے لیے آپ کے پاس آڈیو آؤٹ پٹ ڈیوائس اور مائیکرو فون جب کہ ویڈیو کال کے لیے آپ کو کیمرہ، کمپیوٹر اور فون پر ایک فعال انٹرنیٹ کنیکشن کی ضرورت ہوگی۔

واضح رہے کہ جنوری میں واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن میں فنگرپرنٹ یا فیس لاک سے لاگ ان ہونے کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا تھا اور اس کے استعمال کیلئے صرف سمارٹ فون میں فنگرپرنٹ سکینر یا فیس لاک کا ہونا ضروری ہے۔ یہ نیا بائیومیٹرک تصدیق کا فیچر بائی ڈیفالٹ ایکٹیو ہوگا اور بس اسی وقت کام نہیں کرے گا جب صارف کی جانب سے فون میں فیس یا فنگرپرنٹ ان لاک کو مکمل سوئچ آف کیا گیا ہو۔


ای پیپر