پی ڈی ایم کا ہفتہ کوہونے والےقومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ
05 مارچ 2021 (18:54) 2021-03-05

اسلام آباد :پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے قومی اسمبلی کے ہونے والے اہم ترین اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے پارلیمنٹ کے فلورسے اعتماد کے ووٹ لینے کیلئے اجلاس ہفتہ کے روز طلب کیا گیا تھا جس کا اب پی ڈی ایم کے پلیٹ فورم سے بائیکاٹ کافیصلہ کر لیا   گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے کل قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکا ٹ کا فیصلہ کر لیا ،بائیکاٹ کافیصلہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نےکیا،مولانافضل الرحمان قومی اسمبلی اجلاس کےبائیکاٹ کاباضابطہ اعلان کریں گے۔

واضح رہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 مارچ کو دن سوا 12 بجے طلب کر رکھا ہے جس میں وزیر اعظم ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔


ای پیپر