Sheikh Rasheed Big Statement
05 مارچ 2021 (18:43) 2021-03-05

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پارلیمانی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کل ایک بہت بڑا دن ہے،عمران خان اعتمادلینےجارہےہیں، خدانخواستہ اگراونچ نیچ ہوگئی تواپوزیشن کیلئےایک بڑاعجیب دن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین کی بڑی بیٹھک ہو ئی جس میں تمام اتحادی پارٹیوں سمیت ایم کیو ایم نے عمران خان کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی ،اجلاس کےدوران ارکان اسمبلی نےوزیراعظم کےحق میں نعرےلگائے ،اراکان اسمبلی کا کہنا تھا آپ جس مقصد کولےکرآئےہیں اس کےساتھ کھڑے ہیں،ہم سب آپ کےساتھ کھڑے ہیں،ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کویقین دہانی کروادی ۔

اس موقع پر شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن نےپوری کوشش کی کہ عمران خان ناکام ہو،ہم ان شاءاللہ کامیاب ہوں گےاور بہتری کی طرف جائیں گے،انہوں نے کہا ہمیں اب الیکشن کمیشن کے بجائےکل کےالیکشن کی طرف دیکھناچاہیے،کل ایک بہت بڑا دن ہے،عمران خان اعتمادلینےجارہےہیں،لیکن خدانخواستہ اگراونچ نیچ ہوگئی تواپوزیشن کیلئےایک بڑاعجیب دن ہوگا.

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےخطاب  میں کہا سچ کےساتھ کھڑا ہوں،تبدیلی لاناچاہتاہوں،کل نئی سیاست میں ایک نیاعمران خان ہوگا،کل عمران خان کی کامیابی کےبعد6ماہ تک کوئی عدم اعتمادنہیں لاسکتا،جوسوچ رہےتھےکہ عدم اعتماد لائیں گے وہ اب انتظارکریں۔


ای پیپر